کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں 12 ہزار سے زائد پروفیسرز، لیکچرار کو ترقیاں، ٹائم اسکیل نہ دینے کا معاملہ، عدالت نے ترقی پانی والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لوگ 18-18 سال سے انتظار کررہے ہیں ،اگر یہ لوگ اس قابل نہیں تھے تو ان کو رکھا ہوا کیوں ہے ؟