نیب اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہاہے، احسن اقبال

461

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہاہے،پی ڈی ایم کے بڑے بڑے ارکان جیلوں میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایسے جمہوریت نہیں چلتی کہ آپ فرشتے ہیں اوراپوزیشن شیطان  ہے،آج کے بعد ہم آپ کی زبان میں بات کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو نوکریوں سے  برخاست کیاجارہا ہے،ہماری ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی،ایوان میں جھوٹ بولاگیاکہ 850پاٹلٹس کےلائسنس جعلی ہیں،اس وقت آٹے،چینی ،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےپٹرول کی 5مرتبہ قیمتیں بڑھنے پرتوجہ دلاؤنوٹس دیالیکن بات نہیں کرنے دی گئی،اگر یہاں نہیں بولنے دیں گے تو پھر گلیوں اورسڑکوں پر تقریریں ہوں گی،اسپیکر بات نہیں کرنے دیتے،ماضی میں اپوزیشن2،2گھنٹے بولتی رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس تیرہ دن سے جاری ہے لیکن کارروائی صرف دس گھنٹے ہوئی،اسپیکر جانبداری کا مظاہرہ کررہاہے۔