ایران: طاقتور انجن کی حامل سیٹلائٹ لانچ کردی گئی

448

تہران: ایرانی وزارت دفاع نے ٹھوس ایندھن پر چلنے والے ایک طاقتور انجن کے ساتھ ایک نیا سیٹلائٹ کیریئر لانچ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو ٹیلیویژن انٹرویو میں وزارت دفاع ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ترجمان احمد حسینی نے کہا کہ زولجنہ نامی سیٹلائٹ کیریئر میں ایران کے ٹھوس ایندھن کے استعمال کرنے والے سب سے طاقتور انجن کا استعمال کیا گیا ہے۔

زولجنہ 220 کلو وزنی مصنوعی سیارہ زمین کے مدار میں 500 کلو میٹر کے فاصلے پر لے جاسکتی ہے۔

حسینی کے مطابق ایران میں اب تین آپریشنل سیٹلائٹ کیریئرز ہیں زولجینہ ، سریر اور سوروش۔ سیر ایک ٹن کے بوجھ کو ایک ہزار کلومیٹر کی بلندی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سیمرگ کی جگہ لے رہا ہے۔

حسینی نے سیٹلائٹ کیریئر کے کامیاب تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس خلائی تجربے کی سب سے اہم کامیابی سب سے طاقتور ٹھوس ایندھن کے انجن کا استعمال کرنا ہے۔