اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پھر نیب کورٹ میں حاضری ہے،یہ وہ نیب ہے جس پر خود کرپشن کے الزمات ہیں،3 سال میں نیب کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب جو سپریم کورٹ کا جج رہا ہے پتا نہیں کون سی ایسی چیز ہے جس وجہ سے اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ نے جب حکومت چھوڑی اس وقت 15 روپے ٹیکس تھا اوراب40 روپے ٹیکس جا رہا ہے،آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،لیکن آج پٹرول 111 روپے فروخت کیا جارہا ہے،بجلی کا 30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے،ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے،لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے وزیر اعظم ٹیلی فون پر لگے ہیں،4 گھنٹے لگا کر وزیر اعظم نے خود ایڈیٹنگ کر کے1 گھنٹہ عوام کا ضائع کر دیا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کتے بھی پولیس کے پروٹوکول میں سیر کرنے جاتے ہیں،جو کام امریکہ نہیں کر سکا وہ ہمارے ملک میں ہو رہا ہے۔