لٹیروں کا بڑے ملکوں میں پناہ لینا بدقسمتی ہے،شیخ رشید

352

اسلام آباد(آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرچئین ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا
جائیزہ بھی لیا گیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے چاہییںکہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔