ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع میں آوارہ کتوں کی بھرمار، اسکول جانے والے معصوم بچے کو کتے نے بری طرح کاٹ لیا کتوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ بچوں سمیت بڑے بھی کتوں سے خوفزدہ ۔ٹھٹھہ ضلع کے ساحلی اور کوہستانی علاقوں کیٹی بندر بوہارا،کھارو چھان ساکرو جنگ شاہی ، جھمپیر مکلی مارکیٹ،مکلی ہائوسنگ سوسائٹی فیز ون ٹو تھری اور فور حیدری چوک شاہ لطیف کالونی،گوٹھ علی مراد درس مکلی ورکشاپ اور ٹھٹھہ شہر اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جنگ شاہی شہر اسکول جاتے ہوئے ایک معصوم بچے امام زید میرانی کو آوارہ کتے نے کاٹ کھالیا بچے کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد جنگ شاہی کے دیگر اسکولوں کے طلبہ میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا آوارہ کتے اکثر مین قومی شاہراہ پر بھی گاڑیوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور کئی حادثات بھی رونما ہوجاتے ہیں کتے کاٹے کے ایک ماہ میں ایک سو سے زائد کیسز ہوچکے ہیں کئی سرکاری اسپتالوں میں کتے کاٹے کی ویکسین بھی نہیں ملتی ہے کتوں کے خوف سے بچوں سمیت بڑے بھی سخت پریشان ہیں۔ ٹھٹھہ ضلع کے عوام نے میونسپل ٹائون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز صاحبان مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں کتا مار مہم شروع کی جائے۔