نوشہرہ (صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی اور ملکی قرضوں پر سابق حکمرانوں کو ذمے دار قرار دے دیا۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تحریک کو عوام نے مسترد کردیا، ان میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں، یہ عارضی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔