پاکستان کے خلاف کراچی میں7 وکٹ کی شکست جنوبی افریقاکی ایشیا میں لگاتار 8ویں تھی۔ جنوبی افریقانے ایشیا میں جو51 ٹیسٹ میچ ابھی تک کھیلے ہیں اس میں15 میں اسے کامیابی ملی ہے،20 میں شکست ہوئی ہے اور16 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔
ایشیا میں جنوبی افریقا کی مسلسل 8شکست کا سلسلہ نومبر2015 میں ناگپور میں بھارت کے خلاف 124 رنز کی ناکامی سے شروع ہوا تھا۔ اس شکست سے پہلے بنگلور میں جنوبی افریقا نے بھارت سے ٹیسٹ برابر کیا تھا۔
اس سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد دہلی میں ہو ئی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو بھارت نے337 رنز سے ہرایا تھا۔ بھارت نے4ٹیسٹ میچوں کی سیریز3-0 سے جیتی تھی۔
جولائی 2018 میں جنوبی افریقا نے 2ٹیست میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں اسے ناکامی ہوئی تھی۔ گال میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 278 رنز سے ہرانے کے بعد کولمبو میں 199 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم نے اکتوبر2019 میں جب بھارت کا دورہ کیا تھا تو 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تمام میچزجیتے تھے۔یہ پہلا موقع تھا جب بھارت نے جنوبی افریقا کو3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کی تھی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ جو وشاکھا پٹنم میں کھیلا گیا تھا میزبان ٹیم نے 203 رنز سے جیتا تھا۔ پونا میں دوسرا ٹیسٹ میچ بھارتی ٹیم نے ایک اننگ اور 137 رنز سے فتح کا تاج سر پر سجایا تھا جبکہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اس نے ایک اننگ اور202 رنز سے فتح کو سمیٹھا تھا۔
ایشیا میں جنوبی افریقانے لگا تار3 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ اس نے ایسا اکتوبر1997اور2000 کے شروع میں کیا تھا۔پاکستان کے خلاف فیصل آباد میںاکتوبر1997میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے53 رنز کی فتح کو گلے لگایا تھا۔ بھارت کے خلاف2000 میں فروری۔مارچ میں ہوئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا نے 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز2-0 سے جیتی تھی۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ ممبئی میں ہوا تھا جس میں مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔بنگلور میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جنوبی افریقا کی ٹیم ایک اننگ اور 71 رنز سے جیتی تھی۔
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کا ریکارڈ کافی ا چھا ہے۔ کراچی ٹیسٹ سے پہلے اس کا ریکارڈ پاکستان میں بھی اچھا تھا۔ کراچی میں شکست کے بعد پاکستان میں اس حساب برابر ہوگیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ابھی تک جو27 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں اس میں جنوبی افریقا نے15 اور پاکستان نے ۵ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان7ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان میں دونوں نے2,2 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان8ٹیسٹ میچوں میں سے 4برابر رہے ہیں۔ ایشیا میں دونوں کا مقابلہ12 مرتبہ ہوا ہے جس میں دونوں نے3,3 ٹیسٹ جیتے ہیں۔6ٹیسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔