لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں بلوچ جنگجو جاوید دہقان خلاد کو سزائے موت دیے جانے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کڑی تنقید کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف چلایا گیا مقدمہ شفاف نہیں تھا اور تشدد کے ذریعے اس سے اعتراف جرم کرایا گیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ نے تہران حکام سے اپیل کی تھی کہ مجرم کو سزائے موت نہ دی جائے۔