راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔