چیف جسٹس آف بلوچستان سیشن کورٹ حب پہنچ گئے

404

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)چیف جسٹس آف بلوچستان جناب جمال خان مندوخیل صاحب سیشن کورٹ حب پہنچ گئے لسبیلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمشید خان اور لسبیلہ بار کونسل کے سینئر وکلا نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے چیف جسٹس آف بلوچستان کو سلامی پیش کی ۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ(ر) محمد احمد ظہیر، ایم ڈی لیڈا فرخ عتیق،ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ دوستین خان دشتی،ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا موجود تھے۔