نیب نے خورشید شاہ کے13مبینہ فرنٹ مینوں کو کلین چٹ دے دی

211

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا نیب ریفرنس نیب نے خورشید شاہ کے 13 مبینہ فرنٹ مینوں کو کلین چٹ دے دی۔ خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ میں سمیت 14 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں نیب نے خورشید شاہ کے 13 مبینہ فرنٹ مینوں کو کلین چٹ دے دی نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ پہلاج مل ، اعجاز احمد سمیت 13 ملزمان نیب کو مطلوب نہیں ہیں،ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے،ملزم برکت اللہ بلوچ نیب کو مطلوب ہے،انکوائری کے دوران دیگر ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے،عدالت نے برکت اللہ کا کیس الگ دیگر ملزمان سے الگ کردیا۔علاوہ ازیںسندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کے معاملے پر عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے نیب کی درخواست پرمحکمہ فوڈ میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزمان کی درخواست یکجا کردیں جبکہ آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقات رپورٹ17 مارچ تک طلب کرلی۔