شہباز شریف خطوط کے بجائے ثبوت دیں، مسرت چیمہ

244

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی سیاست بچانے کے لیے ”خطوط“ کو بیساکھیاںبنانا چاہتی ہے، شہباز شریف عدالت میں” خطوط “ کی بجائے اپنی صفائی میں ثبوت منظر عام پر لے کر آئیں ، مریم صفدر پی ڈی ایم کی ناکامی سے سخت مایوس ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کا اپوزیشن رہنماﺅں کو خطوط ارسال کرنا معمول کی بات ہے لیکن شہباز شریف کرپشن کے کیس میں اسے ثبوت کے طو رپر پیش کر رہے ہیں،شہباز شریف اربوں روپے کی ٹی ٹیز کے بارے میں کیوں جواب نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم مریم صفدر سے سوال کر رہی ہے ان کی واقعی ہی مصروفیات ہیں یا انہیں کرپشن کے اتحادی نے اپنی خوشی میں مدعو نہیں کیا ،انہیں کرپشن کے اتحادی کی خوشی میں شامل ہونا چاہیے اس سے ان کا دل بہل جائے گا۔