دادو، پانچ ملزمان گرفتار، موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی برآمد

208

دادو (نمائندہ جسارت) پولیس کی ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں، پانچ ملزمان گرفتار، چوری شدہ موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ تھانہ فرید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سونو چانڈیو کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم مذہبی معاملات میں توہین آمیز حرکات کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا، جسے کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، ککڑ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد جمن ببر کو گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ کے این شاہ میں چوری کے کیس میں مطلوب تھا، ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن نے مسروقہ موٹر سائیکل اور بکریاں برآمد کرلیں، ضلع لاڑکانہ باڈھ کے علاقے سے شہری شہزادو موریو کی چوری شدہ دو بکریاں میہڑ اے سیکشن پولیس نے برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیں۔ میہڑ سے چند روز قبل شہری غلام فرید ہنگورو کی چوری ہوجانے والی موٹر سائیکل بھی میہڑ پولیس نے برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ تھانہ تھرڑی محبت کی حدود سے دو ماہ قبل شہری اظہار علی میرانی و دیگر سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے چھینی گئی ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی دادو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے فون ٹریسنگ کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے 6 مسروقہ موبائل فون اور 13000 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیے۔ تھانہ میہڑ اے سیکشن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں لاو¿ڈ اسپیکر کا بیجا استعمال کرکے عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے زیرِ استعمال ساو¿نڈ سسٹم تحویل میں لے کر مقدمات درج کرلیے۔ ادھر تھانہ رادھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاو¿ڈ اسپیکر کا بیجا استعمال کرکے عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے ملزم اسد علی چھٹو کو گرفتار کرکے زیر استعمال ساﺅنڈ سسٹم قبضے میں کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔