لاڑکانہ ،سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بغیر لائسنس کاروبارکرنے والوں کو وارننگ

100

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو کی ہدایات پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی آفیسر اسلم شر اور اکبر علی کی سربراہی میں میروخان روڈ، جیل روڈ و دیگر مقامات پر نمک کی فیکٹریوں، چائے کے ہوٹل اور کریانہ دکانوں پر کارروائی کرکے لائسنس طلب کیے جس دوران متعدد تاجروں کے پاس لائسنس کی عدم موجودگی پر انہیں ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس حاصل کرکے اپنا کاروبار کریں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔