اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے تحت ٹیلنٹ فیسٹیول کا انعقاد

224

سکھر(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مہران آرٹس کونسل سکھر میں کامیاب ٹیلنٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور فیملیز کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔فیسٹیول میں لیکچر، پاکستان کے مشہور ٹرینر اور ٹیچرز بدلتی ہوئی دنیا میں، کے مصنف نثار موسیٰ نے ورکشاپ کو آرگنائز کیا، جن کا عنوان تھا میری ذات ممکنات کی دنیا، طلبہ مسائل پر سیکشن بھی ہوا، ، ٹیلنٹ فیسٹیول کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کے ٹیلنٹ کومزید نکھارنے اور انہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے، تاکہ وہ کامیاب ٹیلنٹ کے ذریعے اپنے شہر، ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں۔اس موقع پر ناظم صوبہ سندھ اسد علی قریشی ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ بھی شریک تھے، جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سکھر منیب شیخ نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔