اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلیے محنت کرنا ہوگی ، قمرزمان

246

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے کہا ہے کہ اسکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو شبانہ روز محنت کرنا ہوگی کیونکہ بغیر محنت کے ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے وہ گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ وہ کوششیں کررہے ہیں کہ سائوتھ ایشین گیمز کے 4 ایونٹس کی میزبانی خیبرپختونخوا کو ملے جو بہت اچھا اقدام ہے اور مجھے یقین ہے کہ سید عاقل شاہ اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہونگے اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بھی سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
‘انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پشاور میں کامیاب ترین قومی اور صوبائی گیمز منعقد ہوچکے ہیں جنہیں پاکستان کی بہترین گیمز بھی قرار دیا گیا اور اب بھی ہمیں سائوتھ ایشین گیمز میں ایونٹس ملے تو انہیں بھی بہترین طریقے سے آرگنائز کیا جائے گا اور میرے خیال میں زیادہ ایونٹس کی میزبانی خیبرپختونخوا کو ملنی چاہئے ‘ایک سوال کے جواب میں قمرزمان نے کہا کہ ہمارے صوبے کی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ محمود خان کی سربراہی اور ہدایات پر4 سے 5 ارب روپے کے کھیلوں کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں‘ایک سوال کے جواب میں قمرزمان نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں فور گلاس والز ا سکواش کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے جس کا صرف گلاس والز لگانا باقی ہیں جس کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں بہترین انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس مل جائے اور یہاں میں ایشین یونیورسٹیز اسکواش چیمپئن شپ اور اس کیساتھ ورلڈ یونیورسٹیز اسکواش چیمپئن شپ بھی کرانے کے لئے تیار ہوں امید ہے کہ یہ اسکواش کمپلیکس جلد تیار کیا جائے گا اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر اسپورٹس بحرکرم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اسکواش کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور کام کرتے رہیں گے۔