گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

232

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع ہیں ۔ ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ ایرانی سرمایہ کار کراچی میں سرمایہ کاری کے فروغ کے خواہش مند ہیں۔