راولپنڈی ( آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے بینظیر قتل کیس میں آصف زرداری کی اپیلوں کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ۔ پیر کو کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ اس موقع پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیس کے تمام فریقین آئندہ تاریخ پر تیاری سے آئیں، 8 مارچ سے روزانہ اپیلیں سنیں گی۔ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش۔کیس کے تمام 6 ملزمان عدالت موجود جبکہ رفاقت لاپتا ہونے کے باعث پیش نا ہوا۔ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ المیہ ہے سابق وزیر اعظم بینظیر کا قتل کیس ابھی تک زیر التوا ہے، المیہ ہے عدالتیں بینظیر کیس کے فیصلے کے بجائے تاریخیں دے رہی ہیں۔ 3 وزیر اعظم راولپنڈی میں شہید کیے گئے کسی کو انصاف نہیں ملا۔ دیگر پٹیشنز سپریم کورٹ میں لگ جاتی ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی کیوں نہیں لگتی۔ آج بھی کارکن پوچھتے ہیں بی بی کے قاتل زندہ ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے اپیل ہے کے انصاف کیا جائے۔