اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اور عارضی اتحاد ہے،ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ پیر کو ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) میں مریم نواز اور شہباز شریف کی سوچ کا اختلاف منظرعام پر آ چکا ہے،مولانا فضل
الرحمن لانگ مارچ پر تلے ہوئے تھے لیکن بلاول زرداری اسمبلیوں کا رخ کرنے کی بات کر رہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی احتجاجی سیاست پر عوام نے توجہ نہیں دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت کے اندر بھی شدید دبائو اور کشمکش دکھائی دے رہی ہے۔