سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر، صدر پیما صوبہ سندھ، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کی صاحبزادی کی شادی خانہ آبادی کے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی قیم مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے عبدالعزیز میمن اور دولہا آصف احمد کو مبارکباد دی۔