ٹنڈوالہٰیار، ایرانی تیل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

242

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت)اوگرا اور کسٹم کی ٹیم کی ٹنڈوالہٰیار میں غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ایرانی تیل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی، درجن سے زائد پیڑول پمپ اور غیر قانونی طور پر چلنے والی منی ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اوگرا اور کسٹم کی ٹیم نے سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے پمپ اور منی پمپ ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہٰیار میں مقامی پولیس اور مختارکار کے ساتھ عثمان شاہ ہڑی، سلطان آباد اور ٹنڈوالہٰیار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب پیٹرول پمپ اور منی پمپ کو سیل کردیا۔ مذکورہ ٹیم نے اوگرا کا لیٹر نہ ہونے اور ایرانی تیل کی فروخت کے الزام میں پمپس کو سیل کردیا، دوسری جانب مختلف پمپس کے مالکان کارروائی کے وقت پمپس چھوڑ کر چلے گئے۔