فضل الرحمان نے چندے سے اربوں کی جائدادیں بنائیں، فردوس عاشق

350

جہلم(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، انہوں نے چندے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینوں کے ذریعے بنائیں۔ عوام کو ورغلانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفاد پرستی سے لتھڑی پڑی ہے۔ اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے، عوام کو گمراہ کرنے والے سیاستدانوں کو تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے،سیاسی قبضہ مافیا ہم سے خوش نہیں‘ یہ اپنی ناراضگی کا بدلہ عوام سے لے رہے ہیں‘ مک مکا کی سیاست کرنیوالوں کا ملک میں گٹھ جوڑ تھا۔معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کے لیے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی کا مطلب غریبوں کی مشکلات کم کرناہے۔ اب پنجاب کے فنڈز صرف لاہور پر خرچ نہیں ہو رہے ہیں۔ تمام شہروں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ترقی کے بجائے درباریوں کو ترجیح دی گئی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہلم کو ماضی کی حکومت میں مکمل نظر انداز کیا گیا۔ حکومتی اقدامات سے کورونا کے باوجود معیشت کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے۔