دادو، غلط بل بھیجنے پر سیپکو افسران کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

364

 

 

دادو (نمائندہ جسارت) صارف عدالت نے شہری کو غلط بجلی کا بل بھیجنے پر سیپکو انجینئر اور ایس ڈی او کو ہتھکڑیاں لگوا دیں، تحریری معافی نامے پر آزاد۔ دادو کے شہری ڈاکٹر عبدالرشید قریشی کی دادو کی صارف عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں صارف عدالت کے جج سید امتیاز علی نے عدالتی حکم نا ماننے پر سیپکو انجینئر طائف میمن، ایس ڈی او شاہد شاہ کو طلب کیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے سیپکو عملداروں کو ہتھکڑیاں لگانے کا حکم جاری کیا۔ سیپکو عملداروں کی جانب سے عدالت سے معافی مانگ لی اور عدالت نے صارف کا غلط بل ختم کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے سیپکو عملداروں سے تحریری معافی نامہ لینے کے بعد آزاد کردیا۔ واضح رہے کہ شہری ڈاکٹر عبدالرشید نے سیپکو کی جانب سے بجلی کے بل میں 40 ہزار روپے ڈیڈکشن بھیجنے پر سیپکو عملداروں پر صارف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔