تبدیلی سرکارعوام کو مارنے کی پالیسی پر گامزن ہے‘ شازیہ مری

470
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازی عطا مری پریس کانفرنس کررہی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کومارنے کی پالیسی پر گامزن ہے،پیٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے پیچھے عوام کی طاقت ہے جو ان نالائقوں کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہے،برڈشیٹ معاہدہ عوام کے سامنے رکھاجائے،اس وقت کے نیب کے وکلا سے معاملات کی تحقیقات کرانا مذاق کے مترادف ہے،حکمران اپوزیشن کی طرح کام کررہے ہیں انہیں کوئی
سمجھائے کہ یہ حکومت میں ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو سندھ حکومت گلے کی ہڈی کے طور پر اٹکی ہوئی ہے۔جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ان کا ہدف عوام کو سہولیات پہنچانا نہیں بلکہ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔