معمولی فارن فنڈنگ پر کسی جماعت کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا،اعتزاز احسن

337

لاہور( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے جلسے سے مایوسی ہوئی،جلسے میں لوگ کیوں نہیں آ رہے ہیں اس پر بہانہ بھی نہیں چل سکتا۔راستے بلاک تھے نہ پولیس نے روکا۔لاٹھی بردار گروہ بھی جلسے میں نہیں آیا،ہم بی بی کے ساتھ جب نکلتے تھے تو پولیس کا گھیرا ہوتا تھا،کنٹینرز اٹھانا پڑتےتھے۔مولانا فضل الرحمن جیسے چل رہے ہیں جس سے سیاسی خودکشی کا تاثر مل رہا ہے۔میرے خیال میں پی ڈی ایم نے لوگوں کو متحرک نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں ارباب رحیم کو شکست دینا بڑی بات ہے۔فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعترازا حسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی توکیا حکومت بھی ختم نہیں ہوسکتی،الیکشن کمیشن ارٹی کو تحلیل نہیں کرسکتا، فنڈنگ ضبط کرسکتا ہے، اگرکوئی سیاسی جماعت تحلیل ہوبھی جائے تو دوسرے نام سے آجاتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمولی فارن فنڈنگ پر کسی جماعت کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن پارٹی کو تحلیل نہیں کرسکتا، فنڈنگ ضبط کرسکتا ہے، فارن فنڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ،فارن فنڈنگ سے متعلق پورا ایک ٹرائل چلے گا، آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی کیا حکومت بھی ختم نہیں ہوسکتی، ایسے اگر پارٹیاں تحلیل ہونے لگیں تو کوئی جماعت نہیں بچے گی۔