آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کالعدم قرار

270

لاہور( آن لائن ) لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں 26 جنوری کو طلب کرلیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو حاضری سے استثنا کالعدم قرار دےدیا۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے، ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اسے حاضری سے استثنا دیا جائے۔ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس لیے شہباز شریف 26 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہوں۔