اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانینے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا، الیکشن کمیشن میں سماعت تیزی سے کرے، ہم مہنگائی کے خلاف اور جمہوری حقوق کے لیے عوام کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کا موقف بتایا کہ کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے، ہم سینیٹ سمیت ہر فورم پر جائیں گے، استعفے آخری آپشن ہو گا۔