اپوزیشن نے34نکات کا این آر او مانگا‘ مراد سعید

123

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، ہم سمجھتے ہیں ماضی میں این آر او سے ملک کا نقصان ہوا، وزیراعظم عمران خان کا موقف وہی ہے جو قائد کا موقف تھا، پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن میں تماشا لگایا ان کے پاس ریکارڈ نہیں ہے،یہ الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع نہیں کرانا چاہتے،اگر یہ ریکارڈ دکھاتے ہیں تو ان کی امریکا اور دوسرے ممالک میں کمپنیاں سامنے آجائیں گی۔انہوں نےجمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی)میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روزانہ این آر او لیگ لگی رہتی ہے، ان کی کہانی این آر او سے شروع ہوئی، قومی اسمبلی میں انہوں نے تحریری این آر او مانگا، پھر یہ گلی محلوں اور سڑکوں پر نکل آئے،اپوزیشن کے تمام جلسے ناکام ہوئے، انہوں نے34نکات کا این آر او مانگا ۔ مراد سعید نے کہا کہ ابھی تو میں نے اسامہ بن لادن والے پیسوں کا ذکر نہیں کیا، ان کو خوف ہے اس لیے ریکارڈ جمع نہیں کرا رہے ہیں۔