وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ختم نبوتﷺ کا سب سے بڑا سپاہی ہوں، کس کی ہمت ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے، مولانا فضل الرحمان اسرائیل مخالف ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے تو خود شریک ہوتا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں،یہ لوگ سمجھ دار ہیں پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی مسلم لیگ ن نے کی اور مولانا فضل الرحمان اس میں ووٹ دینے جارہے تھے جس میں نے روکا، کس میں ہمت ہے اسرائیل کو تسلیم کرے، مولانا فضل الرحمان کراچی میں اسرائیل کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں اگر وہ مجھے دعوت دیتے تو ریلی میں شرکت کرتا۔
شیخ رشید نے ملک بھر میں تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی 300 نئی گاڑیاں تیار ہو رہی ہیں، نادرا کے مزید 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی طرح رینجرز کی بھی داستان ہے ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں،دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں نادرا کے 3دفاتر 24گھنٹے کے لیے کام کریں گے مزدوروں کےلیے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا، مریم نواز کو مشورہ ہے وہ دستاویز پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پراپوزیشن نے تعاون کیا، اگر یہ تعاون کریں گے تو ہم بھی تعاون جاری رکھیں گے۔