خلیجی ممالک سے مذاکرات کی قطری مطالبے کا ایران میں خیر مقدم

507

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کی طرف سے خلیجی ممالک اور تہران کے درمیان بات چیت کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جواد ظریف نے اپنی ٹوئٹ میں قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی کے بیان کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے کو کشیدگی سے پاک، مستحکم، پر امن اور خوش حال بنانے کے لیے ایران اور خلیجی ممالک مل کر کام کریں۔