۔5فروری کوعام تعطیل ،دعاکے بجائے خاموشی ہوگی

357

اسلام آباد ( رپورٹ :میاں منیر احمد) سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے، ملک بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے خبر کے مطابق 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 5 فروری کو ملک میں کشمیری شہداء کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔اعلان کیا گیا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ 5 فروری کو سول سیکرٹری پنجاب سمیت وفاقی‘ صوبائی‘ ذیلی‘ خود مختار‘ مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمیٰ، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ دنوں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ مرحوم مسلمانوں کے لیے جب بھی تعزیت کی جائے تو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بجائے باقاعدہ فاتحہ خوانی کی جائے اور نوٹی فیکیشن میں اس بات کی ہدائت دی گئی تھی کہ فاتحح خوانی کے لیے سورہ اخلاص، سورہ فاتحہ اور درود ابراہیمی پڑھا جائے اب وزارت داخلہ کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے نے جب پانچ فروری کے لیے یوم یک جہتی کشمیر کے لیے جو خبر جاری کی اس میں یہ بات درج ہے کہ کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی یوں سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری خبر میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں دی گئی واضح ہدایات نظر انداز کر دی گئی ہیں اور انہیں ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔