کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، پی ٹی آئی

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئررہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہکرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں،مراد علی شاہ کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔بدھ کوسندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربلال غفار، ارکان اسمبلی نصرت واحد،ڈاکٹرعمران و دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے،جس نے13 برس میں کرپشن کر کے سندھ کو تباہ کر دیا ہے،ہم’’ گو مراد گو ‘‘ مہم چلانے جارہے ہیں ، پورے سندھ میںپی پی کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے،بلاول زرداری اتنے معصوم نہیں جتنے بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ساری کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں،پی پی والوں نے غریب ہاریوں کے ٹریکٹرز بھی انورمجید کے حوالے کر دیے، دادوشوگرملز بھی انورمجید کی جس کو سبسڈی دی گئی، ٹھٹھہ شوگرملز 12 کروڑ میں دی پھرایک ارب کی سبسڈی دی گئی،سندھ بینک بھی تباہ کردیا گیاہے۔