لورالائی، رشتے کے تنازع پر ملزم نے گھر پر7 دیسی ساختہ بم پھینک دیے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

101

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں رشتے کے تنازع پر ملزم نے گھر پر سات بم پھینک د یے ۔ پولیس کے مطابق بم دیسی ساختہ اور چھوٹے نوعیت کے تھے جن میں سے دو پھٹ گئے جبکہ باقی پانچ کو سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لورالائی کے علاقے کلی درگئی میں کوئٹہ روڈ پر پیش آیا ۔محمد طارق اور محمد یعقوب کے درمیان تین سالوں سے رشتہ کا تنازع آرہا تھا۔ بدھ کو محمد یعقوب نے محمد طارق کے گھر پر دیسی ساختہ بموںکے ذریعے حملہ کیا۔ سول ڈیفنس کی ٹیم کے مطابق دیسی ساختہ بموں میں مجموعی طور پر تقریباً چھ سو گرام مواد استعمال کیا گیا تھا۔