سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 24 جنوری کو ٹیلنٹ ایکسپو کا انعقاد ہوگا

165

سکھر ( نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھرکے زیر اہتمام 24 جنوری کو صبح دس بجے تا6 بجے شام مہران آرٹس کونسل میں نوجوانوں کیلیے یوتھ میگا ایونٹ ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر ــ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، ناظم سکھر جمعیت منیب احمد شیخ کے مطابق اس موقع پر نوجوان طلبہ کی ذہنی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے اورمختلف اہم تعمیری پروگرام ہوںگے۔انہوں نے طلبہ سے شرکت کی درخواست کی ہے۔