لاڑکانہ، مغیری برادری میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل

358

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ تعلقہ کی حدود گاؤں شاہ حسن مغیری میں مغیری برادری کے دو گروہوں میں جاری تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالا ضعیف شخص گل محمد مغیری اور 40 سالا فیاض حسین مغیری کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ضعیف شخص گل محمد مغیری دم توڑگیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی، اس موقع پر مقتول کے ورثہ میر مٹھل مغیری کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنی ہی برادری کے بااثروں کے ساتھ پرانہ تنازع چل رہا ہے جس معاملے پر آج ہمارے مخالفین نے فائرنگ کرکے گل محمد مغیری کو قتل اور فیاض حسین کو زخمی کردیا، دوسری جانب مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثم کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔