لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے ناقص کارکردگی کی بنا پر ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول، نصیر آباد اور بھرام کے ایس ایچ اوز سمیت ضلع لاڑکانہ کے تھانہ رتودیرو اور نئوں دیرو کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ڈی آئی جی کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار اپنی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ ناقص کارکردگی، عوامی شکایات، فرائض میں غفلت اور لاپروائی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔