ایران میں خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر نقاب پہنیں۔ اشتہارات میں بھی خواتین اسی طرح نظر آتی ہیں۔ تاہم ایک حالیہ ویڈیو میں ایک خاتون بغیرحجاب دکھائی دی، تو حکام نے ویڈیو پروڈیوسرز کو ہی سزا دی دے دی۔ایران میں خواتین کے نقاب کا معاملہ ایک طویل عرصے سے کسی نہ کسی صورت میں زیربحث رہا ہے۔ کئی مرتبہ تو کچھ خواتین نے انسٹاگرام پر جان بوجھ کر نقاب کے بغیر تصاویر شائع کر کے ایک عوامی بحث تک پیدا کر دی۔
خمینی اور ان کے حامی تاہم خواتین کے حقوق کو غیراہم سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں ایرانی خواتین مغرب کی لبرل اور معاشرتی دھارے میں ضم خواتین کا الٹ ہیں۔ انقلابی نہ صرف ایران کو امریکی سیاسی اور اقتصادی اثر سے نکالنا چاہتے تھے، بلکہ وہ وہاں ‘علاقائی اسلامی ثقافت‘ کی تخلیق چاہتے تھے۔
ایران میں خواتین کا نقاب مغربی طرز زندگی کے رد کے ایک استعارے کی طرح ہے۔