ٹی 10ٹورنامنٹ شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا بہترین فارمیٹ ہے، شعیب ملک

420

کراچی(سید وزیرعلی قادری):سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ابوظبی ٹی 10 کے دوسرے سیزن میں دفاعی چیمپئن مراٹھا عریبئنز کے کپتان اور آئیکون پلیئر کی حیثیت سے شامل ہوں گے ۔ ٹی10 کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی10 فارمیٹ نئے شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین فارمیٹ ہے کیونکہ مختصر دورانئے کے اس کھیل میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا جاتا ہے اور مجھے کھیل میں کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں11ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابوظبی ٹی10 کے اس سیزن میں اپنے کرکٹ کے دیرینہ دوست محمد حفیظ کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں ٹی 10 نئے کھلاڑیوں کو نئی پہچان دیتا ہے اور پر امید ہوں کہ اس مرتبہ وہ کھلاڑی مراٹھا عربیئنز سے سامنے آئیں گے۔39سالہ شعیب ملک نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم ابوظبی ٹی10 میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو گی کیونکہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ نئے کھلاڑی میں شامل کئے گئے ہیں جن کی موجودگی سے میچز میں فتح یاب ہوں گے کیونکہ ٹی 10میں نتائج کی غیر متوقع تبدیلی اسے مزید دلچسپ بنا دیتی ہے جس سے شائقین کرکٹ زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں یاد رہے کہ ابوظبی T 10 28جنوری سے 6فروری شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا اور دفاعی چیمپئن مراٹھا عریئنز اپنا پہلا میچ ناردن واریئرز کے خلاف28جنوری کو کھیلٰں گی۔