ضلع قلات اور ژوب میں 6 احساس نشوونما مراکز کے قیام کا فیصلہ

257

اسلام آباد (آن لائن) احساس پروگرام کے تحت احساس نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے ضلع قلات اور ژوب میں 6 نشوونما مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ احساس پروگرام کی سربراہ، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد نقد وظائف، غذائیت سے پھر پور خوراک، طبی معائنے اور تربیت کے ذریعے غریب بچوں میں اسٹنٹنگ (عدم بڑھوتری) پر قابو پانا اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔ نیشنل نیوٹریشن سروے 2018ء کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 46% بچے غذائی قلت کے باعث اسٹنٹنگ کا شکار ہیں جس سے ان کے صحت اور تعلیم پر بُرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے احساس پروگرام کے تحت احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے‘ ملک بھر میں پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر13اضلاع میں 48 احساس نشوونما مراکز کھولے جا رہے ہیں۔