حکومت اور پی پی میں کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ، بلاول زرداری

368

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہحکومت اور پی پی میں کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی تشکیل میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت کے اے ٹی ایمزسینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، شو آف ہینڈ یا اوپن بیلیٹ کا معاملہ عدالت نہیں پارلیمان میں طے ہوگا ، شو آف ہینڈ پر چھوٹی جماعتوں اورچھوٹے صوبوں کوتحفظات ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، وفاقی حکومت نے غریب دشمن پالیسی اپنائی ہوئی ہے،بدترین مہنگائی میں اسٹیل ملز کے 10 ہزار ملازمین کو بے روزگار کردیا گیا، نالائق اور نااہل حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ عام آدمی کن مشکلات کا سامنا کر رہا ہے،حکومت نے سندھ کے اسپتالوں کو زبردستی ضبط کرنے کا آرڈیننس نکالا ہے جو عدالتی فیصلے کے بھی منافی ہے،آج ملک میں مہنگائی افغانستان اور بنگلا دیش سے زیادہ ہے ، ناجائز وزیر اعظم کی وجہ سے پورا پاکستان بلیک آؤٹ ہو جاتا ہے ۔