جی ایم سید نے قیام پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جلال محمود شاہ

310

سہون (نمائندہ جسارت) جئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید کی 117ویں سالگرہ سن میں آج منائی جائے گی۔ قوم پرست رہنماء جئے سندھ تحریک کے بانی مرحوم جی ایم سید کی 117ویں سالگرہ ان کے آبائی شہر سن میں دریائے سندھ کے کنارے منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی سندھ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سالگرہ کی تقریبات کا آغاز آج دوپہر 12بجے ایس یو پی کے چیئرمن سائیں جی ایم سید کے پوتے سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا جائے گا۔ جی ایم سید کا شمار تحریک پاکستان کے ان چند رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جی ایم سید کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے سندھ اسمبلی کے فلور سے قرارداد پاکستان میں ووٹ کاسٹ کیا مگر بعد میں جناح سے سیاسی نظریاتی اختلافات کے باعث مسلم لیگ سے علیحدہ ہوئے اور 70ء کی دہائی میں جئے سندھ تحریک کی بنیاد رکھی۔