لاڑکانہ: الخدمت کی جانب سے 200 سے زائد افراد میں امداد کی تقسیم

600

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 200 سے زائد غریب اور مستحق افراد کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے ٹینٹ، رضائیاں، کمبل اور راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن ضلع لاڑکانہ کے صدر نادر حسین ابڑو، جماعت اسلامی ضلع لاڑکانہ کے رہنما عبدالحفیظ آرائیں، قاری عبدالواحد، عبدالحمید مغل، اعجاز چانڈیو و دیگر کا کہنا یا کہ ٹھنڈ میں اضافے کے باعث غریب اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کرسکیں جس کے لیے لاڑکانہ میں 200 سے زائد افراد میں ٹینٹ، رضائیاں، کمبل اور راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھونپڑیوں کو آگ لگنے کے متاثر ہونے والے افراد کو راشن دینے کا سلسلہ ہے، جس کام میں مخیر حضرات ہمارا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی جاسکے۔