گوادر بندرگاہ سے پاکستان تجارتی مرکز بنے گا‘ صدر مملکت

253

 

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے اور پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کوگوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے خطے کے ممالک بالخصوص افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا‘ گوادر پورٹ سے بلوچستان کے عوام کو
روزگار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے اور معاشی خوشحالی آئے گی۔