مراد سعید کی کرپشن سامنے لانے پر ڈی جی پاکستان پوسٹ فارغ

476

اسلام آباد(آن لائن)کرپشن ،بددیانتی اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والی حکومت نے وزیر مواصلات مراد سعید،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری مواصلات کے خلاف 115ارب روپے کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑنے والے ڈائریکٹر
جنرل پاکستان پوسٹ کو عہدے سے الگ کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اخلاق احمد پر الزام تھا کہ انہوں نے حبیب بینک اور پاکستان پوسٹ کے مابین ہونے والی اربوں روپے کی ڈیل کی دستاویزات اپوزیشن کو فراہم کی تھیں، جس کے نتیجے میں سیکرٹری مواصلات ظفر اور وزیر مواصلات نے اخلاق احمد کا جینا دوبھر کردیا تھا۔