لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نماز جمعہ کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی نے لاڑکانہ، قنبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھکوٹ اضلاع کے ایس ایس پیز کو جاری ہدایات میں کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں آن روڈ رہیں، تمام مساجد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے کھلے مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں، مشتبہ افراد، مشکوک اور لاوارث اشیاء کی کڑی نگرانی کو مؤثر بنایا جائے۔