پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

472

دبئی: سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین بیگم 100سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں اُن کے ساتھ مقیم تھیں اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں، زرین بیگم 1920میں لکھنو میں پید ا ہوئیں تھیں۔

پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کے لیے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔