ابوظہبی ٹی10 کا شیڈ ول جاری ،آغاز 28جنوری سے ہوگا

648

کراچی(سید وزیرعلی قادری)ابوظہبی ٹی10 کا شیڈ ول جاری کر دیا گیا ۔کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ 28جنوری سے 6فروری شیخ زید کرکٹ ا سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 29 میچز 10دن تک کھیلیں جائیں گے۔ ابوظہبی ٹی 10 کا ابتدائی میچ دفاعی چیمپین مراٹھا عریبینز اور ناردن واریئرز کے درمیان شیخ زید کرکٹ ا سٹیڈیم ابوظہبی کھیلا جائے گا۔ 28جنوری سے یکم فروری تک میچوں کے شیڈول کے مطابق پہلے روز مراٹھا عریبئنز بمقابلہ شمالی واریئرز، پونے ڈیولز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز. دہلی بلز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوگا۔ دوسرے روزپونے ڈیولز بمقابلہ قلندرز،مراٹھا عر یبیئنز بمقابلہ دہلی بلز اور دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ٹیم ابوظہبی کے درمیان ہوگا۔ تیسرے روزبنگلا ٹائیگرز بمقابلہ مراٹھا عربیئنز،ٹیم ابو ظہبی بمقابلہ قلندرز اور ناردن واریئرز بمقابلہ دہلی بلز کے درمیان ہوگا۔چوتھے روزٹیم ابوظہبی بمقابلہ پونے ڈیولز، بنگلا ٹائیگرز بمقابلہ ناردن واریئرز اور قلندرز اور دکن گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں 10 دن میں 29میچز شیڈیول کئے گئے ہیں ۔بین الاقوامی کرکٹ میں 43گھنٹے شامل ہوں گے۔ دنیائے کرکٹ کے 66 بہترین کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ابو ظہبی ٹی 10 ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے۔ چیئرمین ٹی 10اسپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہم ابوظہبی ٹی 10 سیزن4 کا شیڈول جاری کر رہے ہیں اس سیزن میں ہمارے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سپر ا سٹار کرس گیل اور ڈی جے برراوو کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی جلوہ گرہوں گے جس سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ دنیائے کرکٹ کا یہ فارمیٹ انتہائی تیز ترین ہے۔