عدالت عظمیٰ: قتل کے مجرم کی  عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

169

 

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے قتل کے مجرم محمد خالد اقبال کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ معاملے کی سماعت جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالت نے مجھے دلائل کے آغاز میں ہی دبا دیا۔ جسٹس منظور احمد ملک نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ ایک بندہ قتل ہوا جرم بھی ثابت ہے تو ہائیکورٹ نے ٹھیک فیصلہ دیا۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔