ڈیرہ اسماعیل خان، بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

354

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقعے قریشی موڑ کے قریب مسافروں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، ملزم نے ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافروں نےمردان کے رہائشی ملزم ندیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دونوں مقتولوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے محمد اسلم اور مرید کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔